0

یونان میں حادثے کا شکار کشتی میں کتنے پاکستانی سوار تھے؟ اعداد و شمار جاری 

یونان میں حادثے کا شکار کشتی.
یونان کے قریب بحیرہ روم تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں بچائے گئے افراد میں 12 پاکستانی بھی شامل ہیں تاہم واقعے میں جاں بحق پاکستانیوں کی اصل تعداد معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یونان میں حادثے کا شکار ہونے والی تارکین وطن کی کشتی میں 209 پاکستانی شامل تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ادارے کو پاکستانی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے جائزے کے بعد سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  موت کا کھیل، لوگ اسمگل کیسے ہوتے ہیں؟

گزشتہ ہفتے یونان کے قریب بحیرہ روم میں تقریباً 800 تارکین وطن پر مشتمل کشتی ڈوب گئی تھی جن میں سے محض 104 افراد کو زندہ ریسکیو کیا جاسکا، سیکڑوں افراد تاحال لاپتا ہیں اور مزید لوگوں کو زندہ حالت میں ڈھونڈ نکالنے کے امکانات تقریباً صفر ہیں۔

دو روز قبل سمندر سے مزید 3 لاشیں نکالے جانے کے بعد سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کی مصدقہ تعداد 81 تک پہنچ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثہ: پاکستان کے کس شہر سے کتنے افراد لاپتہ ہیں؟

یونانی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حادثے میں مرنے والوں کی تعداد اب تک 82 ہے اور زندہ بچ جانے والوں کی تعداد 104 ہے جن میں سے 12 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

حکومت پاکستان نے تاحال باضابطہ طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ ڈوبنے والی کشتی پر اس کے کتنے شہری سوار تھے، لیکن مرنے والوں کی شناخت میں یونان کی مدد کے لیے ڈی این اے سیمپلز لینے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں