0

ویڈیو: آئی ایم ایف پرگرام سے متعلق صحافی کے سوال پر اسحاق ڈار غصے میں آگئے

 آئی ایم ایف پرگرام سے متعلق صحافی کے سوال پر اسحاق ڈار غصے میں آگئے
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے صحافی کے پوچھے گئے سوال پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار غصے میں آ گئے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ کے حوالے سے خطاب کے بعد وزیر خزانہ باہر آئے تو صحافی نے سوال پوچھا کہ عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ مذاکراب کب کامیاب ہوں گے، اس سوال کے جواب میں اسحاق ڈار غصیلے انداز میں جواب دیا کہ بڑی بات کرکے آیا ہوں۔

صحافی نے دوبارہ سوال پوچھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ناکامی کیوں ہو رہی ہے؟ جس پر وزیر خزانہ نے جواب دیا کہ کیونکہ تم جیسے لوگ سسٹم میں ہیں، کیا چاہتے ہو؟ خدا کا خوف کرو۔

اس دوران اسحاق ڈار نے شدید غصے کا اظہار بھی کیا اور غصے میں صحافی کا موبائل بھی پکڑ لیا۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں