0

تحریک انصاف نے پرویز خٹک کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

پرویز خٹک
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پرویز خٹک پر پارٹی اراکین کو بغاوت پر اکسانے کا الزام عائد کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق پرویز خٹک کے خلاف پارٹی سطح پر کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے انہیں اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے۔

اظہارِ وجوہ کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ ارکان سے روابط قائم کرکے جماعت سے علیحدگی اختیار کرنے پر اکسا رہے ہیں لہٰذا 7 دن میں اس تاثر کے حوالے سے اپنا مفصل جواب داخل کریں۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جواب تسلی بخش نہ ہونے یا نوٹس کے جواب سے گریز پر کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پرویز خٹک نے اسلام آباد کے ایک مقام پر پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور نو مئی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

بعد ازاں پرویز خٹک نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کا حصہ ہیں تاہم عہدوں سے مستعفی ہوئے ہیں۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں