0

انسانی اسمگلنگ اور یونان کشتی حادثہ کا مرکزی ملزم گرفتار

انسانی اسمگلنگ اور یونان کشتی حادثہ کا مرکزی ملزم گرفتار
پنجاب پولیس کی وہاڑی میں کارروائی کے نتیجے میں انسانی اسمگلنگ اور یونان کشتی حادثہ کے مرکزی ملزم ممتاز ارائیں کو گرفتار کرلیا گیا.

پولیس کا بتانا ہےکہ ملزم سےاہم دستاویزات، موبائل ڈیٹا اور دیگر شواہد برآمد ہوئے ہیں، ملزم کو مزیدتفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کیا جارہا ہے اور اس کی نشاندہی پر جلد ہی دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ سانحے میں ملوث تمام ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے سے تعاون کیا جائے گا اور یونان کشتی واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کوجلدگرفتارکرلیں گے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کیا جارہا ہے۔  

اپنا تبصرہ بھیجیں