0

وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کا اعلان کردیا
عیدالاضحیٰ پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ حکومت نے تین چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ پر 29 جون سے یکم جولائی تک عام تعطیل ہوگی۔

پاکستان میں گزشتہ روز پیر کو ذی الحج کا چاند نظر آیا تھا، جس کے مطابق ملک بھر میں 29 جولائی کو عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔

دوسری جانب رواں سال حج 27 جون کو ہوگا، پاکستان سے ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد عازمین سمیت دنیا بھر سے 30 لاکھ سے زائد مسلمان فریضۂ حج ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں