0

100 دنوں میں شہر کو بدل دوں گا، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا بڑا دعویٰ

میئر کراچی مرتضی وہاب
میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ شہر کی سڑکوں کی ازسر نو تعمیر اور صفائی کے حوالے سے اگلے 100 دنوں میں شہریوں کو واضح فرق محسوس ہوگا اگلے دس روز کے اندر یو سی چیئرمین شپ کا انتخاب لڑنے کا اعلان کردیا۔

مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان مراد نے عہدہ سنبھالنے سے پہلے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس کے بعد مرتضیٰ وہاب بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دفتر پہنچے اور افسران سے ملاقات کی۔

فریئر ہال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ فی الحال مون سون بارشوں سے نمٹنے کیلئے نالوں کی صفائی اولین ترجیح ہے، شہر کی سڑکوں کی ازسر نو تعمیر اور صفائی کے حوالے سے اگلے 100 دنوں میں شہریوں کو واضح فرق محسوس ہوگا۔

انہوں نے اگلے دس دن میں یوسی چیئرمین کا الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے 6 ماہ انتظار نہیں کروں گا۔

بعدازاں مرتضیٰ وہاب نے عزیز آباد میں پارک کا افتتاح کیا اور بتایا کہ کراچی کو اضافی پانی کی فراہمی کیلئے حب کینال کی مرمت اور نئی کینال کی تعمیر کا کام شروع کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ سیوریج کا پانی صاف کر کے صنعتی علاقوں کو فراہم کیا جائے گا جبکہ ابراہیم حیدری کے مقام پر ڈی سیلینیشن پلانٹ بھی لگایا جا رہا ہے۔

میئر کراچی نے اپوزیشن کو مل کر کام کی دعوت بھی دی ہے اور کہا کہ حافظ نعیم الرحمان کے پاس آئس کریم اور مٹھائی لے کر جانے کو بھی تیار ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں