0

سابق چیف جسٹس نے فوجی عدالتوں کے قیام کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان
سابق چیف جسٹس آف پاکستان جواد ایس خواجہ نے فوجی عدالتوں کے قیام کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے سپریم کورٹ میں درخواست وکیل عزیز چغتائی کے توسط سے دائر کی۔

درخواست میں وزارت قانون، وزارت دفاع، پنجاب، خیبر پختونخوا ، سندھ اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے مطابق سویلینز کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل نہیں ہو سکتا، عام عدالتوں کی موجودگی میں ملٹری کورٹس میں سویلینز کے مقدمات نہیں چلائے جاسکتے۔

درخواست میں کہا گیا کہ فوج وفاق کے ماتحت ہے جبکہ صوبوں میں امن و امان صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، فوج ایگزیکٹو کے ماتحت ہے جبکہ مقدمات چلانا عدلیہ کا کام ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فوجی عدالتوں کے قیام کو کالعدم قرار دے، عدالت تمام سویلینز کے مقدمات عام عدالتوں میں بھجوانے، شہریوں کے خلاف جاری کارروائی پر فوری حکم امتناعی جاری کرنے اور ملٹری کورٹس میں عام شہریوں کے بھجوائے گئے مقدمات کی تفصیل طلب کرے۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں