0

توہین الیکشن کمیشن: چیئرمین پی ٹی آئی و دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان
توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، اسد عمر اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبر نثار درانی سمیت 4 رکنی بینچ نے توہین الیکشن کمیشن کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔

پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ تمام فریقین کی جانب سے پیش ہوا ہوں، گزشتہ آرڈر نہیں ملا۔

جس پر ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا کہ جوابدہ تو آج بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا۔

جس پر فیصل چوہدری نے کہا کہ ان کی غیر حاضری کی درخواست جمع کرا رہا ہوں۔

نثار درانی نے مزید کہا کہ اب چارج فریم کریں گے، جوابدہ ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں۔

الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید کارروائی 11 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں