0

پشاور پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشتگرد پراسرار طور پر ہلاک

پشاور پولیس لائنز کے قریب واقع مسجد میں ہونے والے دھماکے سے 100 سے زائد افراد شہید ہو گئے تھے ۔
پشاور پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے منسلک اہم دہشت گرد سربکف مہمند پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کا ایک اور دشمن دہشتگرد کمانڈر سربکف مہمند جہنم واصل ہوگیا ، دہشت گرد کمانڈر سربکف مہمند کی موت پراسرار حالات میں ہوئی، اطلاعات کے مطابق سربکف کو مفتی نور ولی محسود گروپ نے زہر دیا۔

دہشت گرد تنظیموں کےاندرونی اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں اور قوی امکان ہے کہ سربکف کی موت بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

سوشل میڈیا پر سربکف کو زہر دینے کی اطلاعات گردش کر رہی تھیں، کچھ عرصہ سے سربکف خود کو نور ولی محسود کا نعم البدل ظاہرکر رہا تھا، اطلاعات کے مطابق سربکف کو مفتی نور ولی محسود گروپ نے زہر دیا۔

اطلاعات کے مطابق سربکف پشاور پولیس لائنز حملہ سمیت متعدد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا جبکہ ہلاک دہشت گرد نے فوجی تنصیبات پر حملوں کیلئے ایک سیاسی جماعت کی حمایت کی تھی اور فوجی تنصیبات پر ان حملوں کو ٹی ٹی پی کے مؤقف کی تائید کہا تھا۔

کچھ عرصہ قبل جماعت الاحرار کے ہلاک کمانڈر عبدالولی کی بھی یہی خبر ہے کہ اسے نور ولی محسود نے مرایا تھا۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں