0

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں غیر معمولی تاخیر ہورہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعطم کو چشمہ 5 نیو کلیئر منصوبے پر بریفنگ
 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے باوجود معاہدے میں غیر معمولی تاخیر ہورہی ہے مگر چین ایک بار پھر ہمارے ریسکیو کیلئے سامنے آیا ہے اور اس نے حالیہ ہفتوں، مہینوں میں پاکستان کی بے مثال مالی مدد کی۔

اسلام آباد میں چشمہ 5 نیوکلیئر کی تعمیرکی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ چشمہ5 نیوکلیئر پاور پلانٹ بہترین منصوبہ ہے۔ یہ نیوکلیئر پاور پلانٹ منصوبہ2 بہترین دوست ممالک کا ہے۔  پاکستان اور چین اچھےا ور برے وقت کے بہترین ساتھی ممالک ہیں۔ چشمہ5 نیوکلیئر پاور پلانٹ منصوبہ بغیر کسی تاخیر کے شروع کیا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاہدے سےپاکستان اورچین کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ 1200 میگاواٹ منصوبے کاافتتاح معاشی لحاظ سے بہتر اقدام ہے۔ مشکل معاشی حالات کے باوجود پاکستان معاشی بحالی کیلئے پر عزم ہے۔ چین نے ہرمشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ آئی ایم ایف معاہدے میں غیر معمولی تاخیر ہورہی ہے۔ سخت معاشی حالات میں چین ایک بار پھر پاکستان کو ریسکیو کرنے کا کردارادا کررہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نویں جائزے کےلیے تمام شرائط پوری کردی ہیں۔ چین کی طرف سے4 اعشاریہ8ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مثبت اقدام ہے۔ چین کی جانب سے سرمایہ کاری پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے۔ منصوبہ نوا ز شریف دور میں لگانے کا فیصلہ ہوا تھا۔ چین نے افراط زر کے باوجود ہمارے لیے قیمتیں نہیں بڑھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں