0

پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی
پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا جس کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، وزارت مذہبی امور، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ شہروں میں ہوں گے۔

خیال رہے کہ ماہرین فلکیات نے پاکستان میں عید الاضحی 29 جون بروز جمعرات کو ہونے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند دیکھنے کے دوران غروب سورج 7 بج کر 24 منٹ، غروب قمر 8 بج کر 44 منٹ پر ہونے کا امکان ہے، غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 34 گھنٹے 13 منٹ ہوگی، چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 80 منٹ ہے، چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں