0

انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے: خواجہ آصف

خواجہ آصف
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یونان میں کشتی حادثے میں ہونے والی اموات ایک بہت بڑا سانحہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثہ: پاکستان کے کس شہر سے کتنے افراد لاپتہ ہیں؟

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے، سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی حکومت اور تمام اتحادیوں سے مل کر سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں، اصل بات یہ ہے کہ یہ کاروبار بند ہونا چاہیے، یوم سوگ پر یہ پارلیمنٹ بھی دکھ میں شریک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثہ: تحقیقات کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل، آج ملک بھر میں یوم سوگ منایا جارہا ہے

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ یونان کشتی حادثے میں پورے ملک سے کئی پاکستانی جاں بحق ہوئے، یونان کے کوسٹ گارڈ نے بےحسی کا مظاہرہ کیا، ڈوبتے لوگوں کو نہیں بچایا، یونان کے لوگوں نے اس پر احتجاج کیا۔

مسلم لیگ کے رہنما نے کہا کہ 9 مئی واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اصل چہرہ سب کے سامنے آچکا، 9 مئی واقعات کے بعد کچھ لوگوں نے مذمت کے بجائے پی ٹی آئی کے لیے بیرون ملک لابنگ کی۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں