0

یونان کشتی حادثہ: پاکستان کے کس شہر سے کتنے افراد لاپتہ ہیں؟

کشتی ڈوبنے کے اس واقعے میں اب تک کم از کم 78 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔
یونان کے ساحل کے قریب بحرہ روم تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں اب تک کم از کم 78 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ بیشترلوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس کشتی پر 750 قریب لوگ سوار تھے جن میں سے 104 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ متعدد اب بھی…

کشتی ڈوبنے سے ہلاک اور لاپتہ پاکستانی افراد کی تعداد رپورٹ ہورہی ہیں جس میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں صرف پنجاب کے شہر گجرات سے لاپتا ہوئے نوجوانوں کی تعداد 50 کے قریب پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یونان کشتی حادثہ: تحقیقات کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل، کل ملک میں یوم سوگ کا اعلان

گجرات کے تھانہ کنجاہ کی حدود کے رہائشی لاپتا نوجوان کی تعداد 14 ہے، گولیکی گاؤں کے 6، قاسم آباد کے 3، ٹاہلی صاحب سمیت کوٹ قطب دین کے 5 نوجوان ہیں۔

کنجاہ کے لاپتا نوجوانوں میں عبداللہ، مخدوم ،عبداللہ آفتاب، حامد، اسامہ، داؤد شہزاد،عامر یوسف، حماد صدیق، خرم بٹ، ابوذر پرویز، شمشیر علی، سید عمران اور علی امتیاز شامل ہیں۔

تھانہ شاہین اور صدر گجرات کی حدود کے رہائشی نوجوانوں کی تعداد 5 ہے ان میں محلہ امین آباد کا پولیس ملازم علی رضا، رحمان علی، عثمان ظفر، علی سرور، عثمان اختر شامل ہیں۔

کھاریاں میں ایک ہی گاؤں کے 11 نوجوان لاپتا ہیں ان میں عمران حیات،علی حیدر، افضل حیات، منیر اسلام، قاسم طالب، شمریز احمد، آفتاب زاہد، میاں بوٹا، بابر پہلو، میاں عبدالجبار، عبد الغفار شامل ہیں۔

تھانہ رحمانیہ اور ککرالی کی حدود میں رہائشی لاپتا نوجوانوں کی تعداد 7 ہے ان میں سمیع اللہ، اویس، علی حسن، حمزہ اختر، علی حمزہ، راجہ سلمان، عثمان شبیر شامل ہیں

سرائے عالمگیر کے رہائشی لاپتا نوجوانوں کی تعداد 10 کے قریب ہے ان میں گاؤں گوریاں کے 4، معصوم پور کے 4 اور تہتال کے 2 نوجوان لاپتہ ہیں۔ ان نوجوانوں کے نام شبیر احمد، شعیب بیگ، مرزا مبین، جواد اصغر، محمد علی، ذیشان الطاف، تجمل حسین،عدنان عارف، عرفان مہربان ہیں۔

کشتی میں سوار کوٹلی آزاد کشمیر کے تقریباً 50 افراد کا اب تک کچھ پتا نہیں چل سکا، کشتی میں سوار ایک ہی خاندان کے 12 افراد سمیت 28 افراد کا تعلق کھوئی رٹہ کے نواحی گاؤں بنڈلی سے ہے، واقعے کے بعد بنڈلی گاؤں میں کہرام مچ گیا۔

مزید برآں کشتی ڈوبنے کے سانحے میں زندہ بچ جانے والے 12 خوش قسمت پاکستانیوں کے نام سامنے آگئے۔ بچ جانے والوں کا تعلق آزاد کشمیر، گوجرانوالا، گجرات، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین اور سیالکوٹ سے ہے۔

بچنے والے پاکستانیوں میں کوٹلی کے محمد عدنان بشیر،حسیب الرحمن، گوجرانوالہ کے محمد حمزہ، ذیشان سرور اور گجرات کے عظمت خان اور عثمان صدیق شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شیخوپورہ کے محمد سنی اور زاہد اکبر، منڈی بہاؤالدین کے مہتاب علی اور سیالکوٹ کے راناحسین، عرفان احمد اور عمران آرائیں بھی زندہ بچ جانے والے خوش قسمت افراد میں شامل ہیں۔

یونان حکومت نے کشتی حادثے کی ابتدائی تحقیقات سے متعلق معلومات پاکستان کو فراہم کر دی ہیں، معلومات کے مطابق ڈوبنے والی کشتی 9 جون کو لیبیا کے شہر بن غازی سے اٹلی کے لیے روانہ ہوئی تھی، یونان کے علاقے پلاس کے قریب 14 جون کو حادثہ پیش آیا، حادثے کا مقام یونان کی حدود میں پانچ کلومیٹر گہرائی والے فشنگ ایریا کے قریب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں