0

9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی ہر پاکستانی مذمت کرتا ہے، 9 مئی میں ملوث افراد کے لیے واضح پیغام ہے، 9 مئی میں ملوث افراد کوکسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا۔

سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بطور نوجوان وزیر خارجہ میں نے ملک کے لیے کام کرکے دکھایا ہے، ہم نے ان بزرگوں کو بہت دیکھ لیا اب نوجوانوں کو موقع ملنا چاہیے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں، تمام اتحادیوں اور سیاسی جماعتوں کو الیکشن کی تیاریاں اور مقابلہ کرنا چاہیے، الیکشن کے لیے تیاریاں کریں پیپلز پارٹی الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہے، اتحادی ہمت کریں اور الیکشن لڑیں۔

انتخابات کے حوالے سے بلاول نے مزید کہا کہ جس طرح میئر کراچی کا انتخاب پیپلز پارٹی نے جیتا ہے بالکل اسی طرح پورے ملک میں الیکشن جیت کر دکھائیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومتی ٹیم میں موجود افراد وزیراعظم کے وعدے پورے نہیں کرارہے، امید ہے ہمارے اعتراضات دور کیے جائیں گے، ہم الیکشن کی طرف بڑھیں گے، آج سے عوام انتخابات کے لیے مہم شروع کردیں۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں