0

سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی 2 روز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

شہریار آفریدی
اسلام آباد کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کو دو روز کے جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شہریارآفریدی کا فوٹوگرامیٹک اور وائس میچنگ کرانی ہے جس کے لیے 5 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے شہریارآفریدی کومتعلقہ مجسٹریٹ کےسامنے پیش کرنےکاحکم دیا تھا اور عدم پیشی پر ہائیکورٹ نے 19جون سے توہین عدالت کی کارروائی کاعندیہ دیا تھا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہریارآفریدی کےخلاف 9 مئی کے واقعات پر تھانہ آئی نائن میں درج کیس کی سماعت ہوئی جس میں تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شہریارآفریدی کا فوٹوگرامیٹک اور وائس میچنگ کرانی ہے جس کے لیے 5 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

شہریار آفریدی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیوز سوشل میڈیاسے حاصل کی گئیں تو فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کی ضرورت نہیں۔

دوران سماعت شہریار آفریدی کی فیملی سے ملاقات کروانے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے شہریار آفریدی کو کمرہ عدالت میں ہی فیملی سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں