دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام کے لیے کڑی نگرانی کریں سرکاری قیمتوں سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے یہ بات پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دودھ، چینی، روٹی اور دیگر روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں کو روزانہ مانیٹر کیا جائے اور خود ساختہ ریٹس پر فروخت کرنے والوں کو بھاری جرمانے اور مقدمات درج کروائے جائیں، کسی تاجر یا دوکاندار کو شہریوں کو لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی
0