دینہ(سہیل انجم قریشی سے) موسم برسات میں ممکنہ سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر تمام انتظامات مکمل کر لئے جائیں اور تمام متعلقہ محکموں کو اس حوالے سے سٹینڈ بائی پوزیشن رکھا جائے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے پری فلڈ انتظامات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ضلع جہلم میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں لیکن کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے دریائے جہلم کے کنارے پر واقع دیہاتوں اور چھوٹی آبادیوں کو محفوظ بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، اجلاس میں ایم ڈی ایم اے ، ریسکیو 1122 ، میونسپل کمیٹی جہلم اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاریوں، ضروری سامان کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے اربن فلڈنگ کے مسئلہ سے نمٹنے کے لیے میونسپل کمیٹی جہلم کو نالوں کی بروقت صفائی کی ہدایت کی۔۔
0