دینہ (رضوان سیٹھی سے) ایس ایچ او تھانہ دینہ عمران عباس اور ان کی ٹیم کی کاروائی، منشیات فروش سے5250گرام چرس برآمد کر کے ملزم ساجد حسین عرف ساجو کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ دینہ عمران عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروش ساجد حسین عرف ساجو کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5250گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، ملزم متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، اس سلسلے میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ معاشرے سے منشیات فروشی جیسے ناسور کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او تھانہ دینہ عمران عباس اور ان کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان۔
0