دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے نواحی علاقہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات، زمین کے تنازعہ پر 2گروپوں میں لڑائی، 70سالہ شخص کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا جبکہ 2افراد شدید زخمی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جہلم ایس ایچ او تھانہ دینہ بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئی، ملزمان کی تلاش جاری۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ کھوڑی میں زمین کے تنازعہ پر 2گروپوں میں زبردست تصادم، بتایا جاتا ہے کہ 70سالہ شخص محمد قدیر ولد لقمان خان سکنہ کھوڑی اور محمد نذیر اور محمد شہزاد گھر کے باہر جنگل میں لکڑیاں کاٹ رہے تھے کہ اچانک 2گروپوں میں زمین کے تنازعہ پر تلخ کلامی شروع ہو گئی اور بات بگڑ گئی جس سے ملزمان نے تیز دھار آلے سے 70سالہ شخص محمد قدیر ولد لقمان خان کو قتل کر دیا جبکہ 2افراد محمد نجیب اور قدیر کو شدید زخمی کر دیا اور ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ، ڈی ایس پی صدر میاں ابرار، ایس ایچ او تھانہ دینہ عمران عباس بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ تمام زاویوں سے تحقیقات عمل میں لائی جائے گی، ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
0