جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم گندم اور آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی کے باوجود نان اور روٹی کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں۔ ذرائع کے مطابق بازار میں گندم کے نرخ 5100 روپے سے کم ہوکر 3950 روپے من مقرر ہو چکے ہیں۔20 کلو تھیلے کا ریٹ 2800 سے کم ہو کر 2420 روپے پر آ گیاہے۔ فائن میدے کی 80 کلو کی بوری 12 ہزار سے کم ہو کر9 ہزار 5 سو روپے پر آ گئی جبکہ نان روٹی کی قیمتیں کم نہیں ہو سکیں، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو نان اورروٹی کی قیمتوں میں کمی کروانے اور مقررہ کردہ نرخوں پر عملدرآمد کروانے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے بچوں کو 2 وقت کی روٹی مہیا کرسکیں۔
