0

آئیسکو افسران اور عملے کی عدم توجہی کے باعث گھریلو میٹرز کے کمرشکل استعمال کا انکشاف

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم شہر اور گردونواح میں آئیسکو افسران اور عملے کی عدم توجہی کے باعث گھریلو میٹرز کے کمرشکل استعمال کا انکشاف، گھریلو میٹر کوکمرشل کے طور پر استعمال کرکے قومی خزانے کو لاکھوں، کروڑوں روپے کاماہانہ نقصان پہنچانے والے بااثر افراد کیخلاف آئیسکو کی جانب سے سرد مہری سوالیہ نشان بن گئی۔تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح میں آئیسکو سرکل جہلم کے افسران و عملے کی سرپرستی کیوجہ سے گھریلو میٹرز کو نصب کرواکے بااثر افراد نے کمرشل سرگرمیاں شروع کر رکھی ہیں، ا س طرح آئیسکو سرکل جہلم کو ماہانہ لاکھوں، کروڑوں کا نقصان پہنچایا جا رہاہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ گھریلو کنکشن کو کمرشل سرگرمیوں میں استعمال کرنے والے افراد کو واپڈا افسران و ملازمین کی سرپرستی حاصل ہے، واپڈا ملازمین کارروباری افراد سے باقاعدہ ماہانہ بھتہ وصول کرتے ہیں، جبکہ آئیسکو سرکل جہلم کے ذمہ داران نے اس حوالے سے مکمل چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے، جس سے آئیسکو کو لاکھوں، کروڑوں کا ماہانہ نقصان پہنچ رہا ہے۔صارفین نے ایس ای آئیسکو سرکل جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ اندرون شہر سمیت ضلع بھر میں واقع پلازوں، کوٹھیوں، گھروں، ہسپتالوں، میرج ہالز، میرج گارڈنز، مارکیز کا سروے کروایا جائے کارروباری سرگرمیوں میں ملوث مالکان کے گھریلو میٹر کو کمرشل کرکے بھاری جرمانے کے ساتھ وصولیاں کی جائیں تاکہ وطن عزیز کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا قلع قمع ہو سکے۔