0

یوم تکبیر، پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے،چوہدری لال حسین

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم یوم تکبیر، پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن، جب بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر پانچ کامیاب ایٹمی دھماکے کیے۔ اس دن کو یوم تکبیر کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری لال حسین نے یوم تکبیر کے دن کے حوالے سے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر، پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے، جب بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے 28 مئی 1998ء کو پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر پانچ کامیاب ایٹمی دھماکے کیے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جوہری پروگرام کا تمام تر سہرا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے سر ہے جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، انہوں نے کہا کہ یہ جوہری تجربہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے راس کوہ پہاڑیوں میں کیا گیا۔ چاغی اول پاکستان کا ایٹمی ہتھیاروں کا پہلا تجربہ تھا۔ یہ 11 اور 13 مئی 1998ء کو ہندوستان کے دوسرے جوہری تجربوں کا اسٹریٹجک جواب تھا۔ ٹیسٹوں کی کل تعداد چھ تھی، چوہدری لال حسین نے سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو دنیا بھر میں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا جو ملک و قوم کے ہیرو ہیں۔