دینہ (رضوان سیٹھی سے) ملک میں دہشت گردی پھیلانے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے پاک فوج نے اپنا حال ہمارے مستقبل کے لیے قربان کیا اور ہم آج اپنی افواج پاکستان کے پیچھے کھڑے ہیں ہماری فوج نے بہت کم وسائل ہوتے ہوئے اس جوان مردگی کے ساتھ پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا، ہم آج آزاد زندگی اور گھروں میں سکون کی زندگی گزار رہے ہیں یہ پاک فوج کی بدولت ہے ہمارا ضلع پاک فوج کی پہچان ہے اور اس ضلع کی عوام کی نسلوں کا رشتہ ہے ہماری فوج باڈر پر دہشت گردوں اور شر پسند قوتوں کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہے آج ہم سب پر فرض ہے کہ محب وطن پاکستانی ہونے کے ناطے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس ملک کی بقاء کے لیے اپنے آپ کو قربان کیا ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی و چیئر مین ڈیفنس کمیٹی پاکستان چوہدری فرخ الطاف نے دینہ مین چوک میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افواج پاکستان لازم و ملزوم ہے ہمیں ان دشمن قوتوں کو بتانا ہو گا کہ ہم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے ہمارا ضلع شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے اس ضلع نے اپنے ملک کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں میں اپنے ضلع کے شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ملک پر قربان ہوئے ہم اپنی فوج کے بغیر کچھ بھی نہیں ہیں یہ ہیں تو ہم سکون کی زندگی بسر کرتے ہیں جس ملک میں دہشت گردی ہوئی اس کامیابی کے ساتھ نہیں نکل سکے ہماری فوج نے ہر محاذ پر اپنے ملک کی حفاظت کی اور چٹان کی طرح ڈٹے رہے، ریلی نکودر چوک سے شروع ہوتے ہوئے دینہ مین چوک پر اختتام پذیر ہوئی جبکہ ریلی دینہ منگلا روڈ پہنچنے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ لیاقت علی اور میاں عتیق کی قیادت میں شاندار استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، پاک فوج زندہ آباد کے نعرے، ریلی میں سید افتخار حسین شاہ، چوہدری ندیم اختر، حاجی مسعود، جاوید حسین، عامر جاوید، ماسٹر ابرار، عامر رشید، میاں عدیل، میاں ندیم امین، چوہدری شادا جٹ، فرید رمضان قریشی اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔
0