0

جہلم باغ محلہ سے شیخ برادری نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد کیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم باغ محلہ سے شیخ برادری نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد کیا۔ریلی کے شرکاء نے کینٹ چوک میں پاک فوج کے جوانوں پر گل پاشی کی اور پھولوں کے ہار پہنائے، پاک فوج اور سپہ سالار کے حق میں نعرے بازی کی،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز باغ محلہ سے اہل محلہ اور شیخ القریش برادری نے شیخ محمود احمد۔جمیل احمد پپو۔شیخ ابرار احمد چوہدری۔جہانگیر شیخ اور عبدالرحمان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ریلی میں درجنوں افراد نے شرکت کی شرکاء نے پاک فوج کے حق میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے ریلی کینٹ چوک میں اختتام پذیر ہوئی جہاں شرکاء نے پاک فوج کے جوانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے،شہریوں نے پاک فوج کے جوانوں اور سپہ سالار کے حق میں شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔