0

خواتین کو ہنر مند بنا کر معاشرے میں غربت کو ختم کیا جا سکتا ہے ،ڈپٹی کمشنر جہلم

دینہ(سہیل انجم قریشی سے )خواتین کو ہنر مند بنا کر معاشرے میں غربت کو ختم کیا جا سکتا ہے معاشی زمہ داریوں میں خواتین کا کردار ناگزیر ہو چکا ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ راٹھیاں کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے ووکیشنل سینٹر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور خواتین کو ہنر سکھانے کے عمل کا مشاہدہ کیا، انہوں نے کہا کہ خواتین کو زیادہ سے زیادہ ہنر سکھانے کی ضرورت ہے کیونکہ ہماری نصف سے زیادہ آبادی خواتین پر مشتمل ہے اس لئے اتنی بڑی تعداد میں خواتین جب ہنر مند ہوں گی تو معاشرے میں غربت ختم ہو جائے گی۔