دینہ(سہیل انجم قریشی سے ) گورنمنٹ گریجوایٹ کالج آف کامرس جہلم میں یوم تکریم شہدائے پاکستان کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی مقررین نے ملک پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کے لیے جانوں کی قربانیاں دینے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان کے لئے فوج کا مضبوط ہونا ناگزیر ہے، جو دشمن کو اس دھرتی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیتی، عوام اور فوج کا رشتہ بہت مضبوط ہے ملکی سلامتی اور تحفظ کے لیے پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
0