دینہ(سہیل انجم قریشی سے)جماعت اسلامی یوتھ دینہ نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق پر قاتلانہ حملہ کے خلاف ریلی نکالی،ہم سراج الحق پر حملہ کی مذمت کرتے ہیں اس واقع میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہچایا جائے ڈاکٹرقاسم محمود امیدوار برائے صوباٸی اسمبلی حلقہ پی پی25 کا ریلی سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی یوتھ دینہ نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق پر قاتلانہ حملہ ہونے پر مزمتی ریلی نکالی ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر شدید مذمت امن کے لئے نعرے درج تھے اس موقع پر ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری امیدوار براٸے صوباٸی اسمبلی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو پکڑنے اور کیفرکردار تک پہچانے کا مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے حکومت اور فوج کو امن لانے پر زور دیا اور امن قائم کرنے کے لیے حکومت منتخب نمائندوں کے حوالے کرنے پر زور دیا الیکشن ہی امن اور انصاف کا راستہ ہے جس کو حکومت ماننے سے انکار کر رہی ہے۔
0