اسلام آباد(اے بی این نیوز)پی ٹی آئی نےبجٹ پرحکومت کوٹف ٹائم دینےکے لیے احتجاج کی تیاری کرلی،قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا گیا۔
پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس سہہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا،ایوان بالا اور زیریں کے بجٹ اجلاسوں کی حکمت عملی طے کی جائے گی،تمام ارکان قومی اسمبلی و سینیٹر کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پارٹی ذرائع کےمطابق اجلاس میں آج پیش ہونےوالے بجٹ کےلیےمنصوبہ بندی طے کی جائے گی،،اجلاس میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج زیرغور لایا جائے گا۔
اس حوالے سےبیرسٹرگوہرکا کہنا ہے کہ بجٹ کے خلاف اپنا بھر پوراحتجاج ریکارڈ کرائیں گئے،بجٹ میں کفایت شعاری اور مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے،نہ کوئی ریفارمز لائی جا رہی ہے اور نہ ہی معیشت کی بہتری کے لیے کوئی اور بڑا اقدام نظر آرہا ہے۔
رواںسال 4 لاکھ 4 ہزار 345 پاکستانی بیرون ملک منتقل ہو گئے سروے رپورٹ جاری
The post تحریک انصاف کا حکومت کوٹف ٹائم دینے فیصلہ،اہم اجلاس طلب appeared first on ABN News.