جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہرعباس)جہلم سیگریٹ مہنگے ہونے کے باعث نسوار کا نشہ عام ہونے لگا، نوجوانوں کے ساتھ ساتھ کمسن بچے بھی نسوار کے نشے کی لت میں مبتلا ہونے لگے۔ جس کے استعمال سے متعدد بچے اور نوجوان منہ کے موذی امراض کا شکار ہونے لگے، عوامی، سماجی، رفاحی، فلاحی، مذہبی تنظیموں کے عمائدین نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سیگریٹ مہنگے ہونے کے باعث نوجوانوں میں نسوارکا نشہ تیزی سے پھیلنے لگا ہے، اب تو کمسن بچے بھی اس لت میں مبتلا ہورہے ہیں۔ نسوار کے استعمال سے نوجوان نسل منہ کے موذی امراض کینسر سمیت معدے کی دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، کمشنر راولپنڈی،ڈپٹی کمشنر سمیت متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کمسن بچوں کو نسوار بیڑی سیگریٹ، گٹکا وغیرہ فروخت کرنے والے دکانداروں کو پابند بنایا جائے کہ 18 سال سے کم عمر بچوں کو نسوار، بیٹری، گٹکا فروخت نہ کیا جائے، فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں تاکہ سگریٹ کے بعد نسوار، بیڑی اور گٹکے سے بچے محفوظ رہ سکیں۔
0