دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں تھم نہ سکیں دن دہہاڑے اقبال ٹاؤن سے ایک اور موٹر سائیکل چوری ہو گیا محمد عثمان اپنے دوست کے گھر اقبال ٹاؤن گیا ہوا تھا اور موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑا تھا جب کچھ دیر بعد باہر نکلا تو باہر سے ون ٹو فائو موٹر سائیکل غائب تھا نامعلوم چور موٹر سائیکل چوری کر کے لے جا چکے تھے محمد عثمان نے کچھ دن پہلے ہی اپلائیڈ فار موٹر سائیکل خریدا تھا،یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی غلہ منڈی میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی جس میں ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گیے تھے اور اج تک ان کا سراغ نہ لگ سکا بڑھتی ہوئی چوریوں اور ڈکیتیوں کے باعث دینہ کی عوام عدم تحفظ کا شکار ہے محمد عثمان نے ڈی پی او جہلم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جلد ازجلد چوروں کا سراخ لگا کے گرفتار کیا جائے اور میرا موٹر سائیکل برامد کیا جائے۔
