اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے میونسپل کارپوریشن کو پراپرٹی ٹیکس بڑھانے سے روک دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ جب تک مقامی حکومت منتخب نہیں ہوتی۔ پراپرٹی ٹیکس کی پرانی شرح ہی لاگو رہے گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات اور ایم سی آئی کے اختیارات سے متعلق اہم کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے الیکشن کمیشن کی جمع کرائی گئی رپورٹس کا جائزہ لیا جس میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 120 دن کی ٹائم لائن دی گئی تھی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 سٹینڈنگ کمیٹی میں زیر بحث ہے جس کے بعد یہ بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ جب منتخب مقامی حکومت ہی نہیں تو پراپرٹی ٹیکس کیسے بڑھ سکتا ہے؟۔ عدالت نے قرار دیا کہ نئی حکومت کے انتخاب تک پراپرٹی ٹیکس کی پرانی شرح برقرار رہے گی۔ کیس کی مزید سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
مزید پڑھیں: پاکستان ریلویز نے عیدالاضحی پر سپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا
The post اسلام آبادہائیکورٹ کا پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ روکنے کا حکم appeared first on ABN News.