دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ غلہ منڈی میں ڈاکوؤں کی ایک گھنٹہ لوٹ مار سیکیورٹی گارڈز کو تشدد کا نشانہ بنایا اور باندھ دیا دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیے۔تفصیلات کے مطابق دینہ غلہ منڈی میں گذشتہ رات ڈکیتی کی بڑی واردات،ڈاکوؤں نے غلہ منڈی دینہ کی عقبی دیوار پھلانگ کر چوکیداروں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناتے ہوئے 8 دوکانوں کے تالے توڑ کر 41 لاکھ. سے زائد نقدی لوٹ لی ڈاکوؤں نےغلہ منڈی کےچوکیداروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور رسیوں سے باندھ کر پھینک گئے۔ تاجر برادری نے احتجاج کرتے ہوئے غلہ منڈی میں تمام دکانیں بند کر دی اور اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
