0

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادن خان میں فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر تعینات کیا جائے عوامی وسماجی حلقوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر اظہر کیانی سے مطالبہ

پنڈدادن خان( ملک ظہیر اعوان)

تحصیل پنڈدادن خان کے تمام ہسپتال میں کوئی فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر موجود نہیں تحصیل بھر میں متعدد حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں حادثات میں زخمی ہونے والے مریض کو مریم پٹی وغیرہ تو کر دی جاتی ہے لیکن کچھ مریض ایسے ہوتے ہیں کہ ان کو کچھ وقت کے لیے فزیوتھراپی درکار ہوتی ہے لیکن ہماری پوری تحصیل کے کسی ہسپتال میں یہ سہولت میسر نہیں کیونکہ کسی ہسپتال میں فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر ہی موجود نہیں جس کی وجہ سے اکثر مریضوں کو اپنے شہر سے باہر فزیوتھراپی کرنے کے لیے شہر سے باہر سفر کرنا پڑتا ہے جسکی وجہ سے وقت کے ساتھ ساتھ خطیر رقم بھی خرچ ہو جاتی ہے عوامی وسماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ اور مشیر صحت پنجاب ڈاکٹر اظہر کیانی سے مطالبہ کیا کہ کم از کم تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پںڈدادن خان میں ہی ایک فزیوتھراپسٹ ڈاکٹر تعینات کر دیا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی واقع ہوسکے