0

اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان نادیہ پروین کی ڈی ایس پی پنڈدادن خان محمد اکرم کے ہمراہ امن کمیٹی اور انجمن تاجران پنڈ دادن خان کے نمائندوں سے محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے خصوصی میٹنگ

پنڈدادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان نادیہ پروین کی ڈی ایس پی پنڈدادن خان محمد اکرم کے ہمراہ امن کمیٹی اور انجمن تاجران پنڈ دادن خان کے نمائندوں سے محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے خصوصی میٹنگ ۔ انجمن تاجران سے شہر کی بہتری کے لیے اقدام بارے ملاقات۔ اجلاس میں امن کمیٹی ممبران اور انجمن تاجران کے وفد کی بڑی تعداد میں شرکت ۔ اے سی آفس پنڈدادن خان میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان نادیہ پروین نے ڈی ایس پی پنڈدادن خان محمد اکرم کے ہمراہ اہم اجلاس منعقد کیا جس میں امن کمیٹی ممبران اور انجمن تاجران پنڈدادن خان کے وفد نے شرکت کی
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی پنڈدادن خان محمد اکرم نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھنے کے لیے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے اور امن کمیٹی ممبران کے ہمراہ محرم الحرام جلوس کے روٹ کا جائزہ لیا جائے گا شہر بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی سیکورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان نادیہ پروین نے کہا کہ تحصیل پنڈدادن خان کو خوبصورت ترین تحصیل بنایا جائے گا میری خواہش ہے کہ تحصیل پنڈدادن خان میں پاکستان کا سب سے بڑا پرچم لہرایا جائے للہ انٹرچینج کی دونوں سائیڈ کی خوبصورتی کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کو پرپوزل بھیج دی ہے لاری اڈا سے لیکر اسسٹنٹ کمشنر آفس تک سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی انہوں نے مزید کہا کہ صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت سب سے زیادہ شکایات موصول ہو رہی ہیں شہریوں سے گزارش ہے کہ صاف ستھرا پنجاب پروگرام سے متعلق شکایات کے لیے متعلقہ فورم استعمال کریں میری کوشش ہوتی ہے کہ ریڑھی بانوں پر جرمانے نہ کروں اور نہ ہی آج تک کسی بھی ریڑھی بان پر جرمانہ کیا ہے اس سلسلے میں گزارش ہے کہ انجمن تاجران انتظامیہ سے تعاون کریں کسی بھی ریڑھی بان کو تنگ نہ کیا جائے کھیوڑہ میں تفریحی پارک کا جلد افتتاح کر دیا جائے گا ۔ امن کمیٹی کے نمائندوں اور انجمن تاجران کے وفد نے اسسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین کی تحصیل پنڈدادن خان کی عوام کی بہتری کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور ۔ پنڈدادن خان کے شہریوں کے لیے کیے جانے والے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ۔