0

حکومت پنجاب کا صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 28 مئی سے چھٹیوں کا اعلان

لاہور (اے بی این نیوز)حکومت پنجاب نے تمام صوبائی تعلیمی اداروں میں 28 مئی سے چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر نے کہا ہے کہ اسکولوں میں تعطیلات کا آغاز 28 مئی سے ہو گا، اسکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کر دی ہے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ اسکولوں کے اوقات کار صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 بجے تک ہوں گے،بڑھتی گرمی اور ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر وزیراعلیٰ مریم نواز نے موسم گرما کی تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔

اس فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکولوں پر ہو گا، واضح رہے کہ اس سے قبل یکم جون سے چھٹیوں کااعلان کیا گیا تھا لیکن بڑھتی گرمی کے پیش نظر اس میں معمولی ردو بدل کیا گیا ہے۔

ذی الحج کا چاند 28 مئی کو نظرآنے کا امکان ، عیدالاضحی 7 جون کو متوقع ، ماہر فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی کی پیشگوئی

The post حکومت پنجاب کا صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 28 مئی سے چھٹیوں کا اعلان appeared first on ABN News.