0

رجسٹرڈ پنڈ دادن خان کے عہدے داران اور کارکنان کا ڈی پی او جہلم اور ڈی ایس پی پنڈ دادن خان سے پرزور مطالبہ

پنڈ دادن خان ( ملک ظہیراعوان) مسلح ڈکیتی کے ملزمان کو پولیس تھانہ للہ گرفتار کرے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان کے عہدے داران اور کارکنان کا ڈی پی او جہلم اور ڈی ایس پی پنڈ دادن خان سے پرزور مطالبہ -گزشتہ دنوں تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان کے سینیئر ممبر نذر حسین رانجھا کے بھائی کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا تھا تھانہ للہ پولیس نے مقدمہ نمبر 25/129 درج کیا لیکن 12 دن گزرنے کے باوجود پولیس ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان کے صدر ملک ظہیر اعوان ،جنرل سیکرٹری ملک نیر اعوان سمیت تمام ممبران نے ڈی پی او جہلم اور ڈی ایس پی پنڈ دادن خان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں