0

سپیکر کا بڑا دعویٰ،میرے خلاف تحریک شوق سے لائیں،پی ٹی آئی والے ہی اپنی جماعت کا ساتھ نہیں دینگے،ایاز صادق

اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) اسلام آباد :سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی غیر رسمی گفتگو۔ انہوں نے کہا کہ سنا ہے میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جا رہی ہے۔ جو دوست یہ شوق پورا کرنا چاہتے ہیں کر لیں۔
تحریک انصاف کے بہت سے اراکین تحریک لانے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے۔ بطور سپیکر سب کا خیال رکھتا ہوں۔ تحریک آ بھی گئی تو ان کے اپنے لوگ ساتھ نہیں دیں گے۔
مطمئن ہوں اور بطور سپیکر میرا کردار سب کے سامنے ہے۔
موجودہ حالات میں قومی یکجہتی کی فضا قائم ہوئی ہے۔ وطن کے دفاع کےلئے جانیں قربان کرنے والے ہمارے حقیقی ہیروز ہیں۔ دشمن کو بتا دیا کہ پاکستان کے دفاع اور سالمیت پر قوم یکجا ہے۔

مزید پڑھیں :محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں ہیٹ ویوو کا الرٹ جاری،4 دن انتہائی خطرناک،جانئے کون سے

The post سپیکر کا بڑا دعویٰ،میرے خلاف تحریک شوق سے لائیں،پی ٹی آئی والے ہی اپنی جماعت کا ساتھ نہیں دینگے،ایاز صادق appeared first on ABN News.