پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) ڈائریکٹر الائیڈ سکول ٹوبہ محمد یاسین بلوچ اور پرنسپل ادارہ کی ہدایت پر
الائیڈ سکول ٹوبہ کے طلباء نے یوم تشکر ریلی نکالی پرچم کشائی کی اور یادگار شہدائے ٹوبہ پر حاضری دی شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے، سلامی دی اور دعا کی ریلی کو سارے راستے میں پی ٹی ماسٹر علی اعجاز اور راجہ محمد فیاض نے کنٹرول کیا
الائیڈ سکول ٹوبہ کے بچوں نے اس موقع پر ریلی نکالی،پاک فوج اور پاکستان زندہ باد اور بھارت مردہ بادکے نعرے لگائے، اس موقع پر فلسطین زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا گیا اور اسرائیلی پرچم کو پاؤں کے نیچے روندھا گیاسکاؤٹس طلباء نے سبز ہلالی پرچم اور کتبے اٹھا رکھے تھے ریلی میں علاقہ کی معزز شخصیات بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز و صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان ملک ظہیر اعوان ، سرپرست پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹوبہ حافظ افتخار گوندل، خدمت خلق ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عہدے داران طیب کمال اور عمر حیات کھوکھر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی یوم تشکر ریلی چوک شہدائے ٹوبہ سے ہوتی ہوئی یادگار شہدائے ٹوبہ پر اختتام پذیر ہوئی جہاں پر باقاعدہ تقریب منعقد ہوئی جس میں بچوں نے ملی نغمے اور ترانے پیش کیے جس میں پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا طلبانے تقریریں بھی کیں اس موقع پر چیف گیسٹ ملک ظہیر اعوان اور حافظ افتخار احمد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا
