0

دینہ میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی تاجر برادری سمیت بچے، بوڑھے، اور نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت پاکستان زندہ آباد پاک فوج زندہ آباد اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق دینہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے گزشتہ رات بھارت کے بزدلانہ حملہ پر افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی جس میں تاجر برادری سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکاء ریلی نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے بھارت کی آنکھیں نکال لیں گے ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں بھارت کی طرف سے بے گناہ شہریوں کی شہادت افسوسناک عمل ہے افواج پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی اور دینہ کی عوام پاک فوج کے ساتھ مل کر انڈیا کا سامنا کرئے گی خون کے آخری قطرے تک ہم پاکستان کا تحفظ کریں گے اور دشمن کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے بھارت نے اگر اب ایسی کوئی بھی حرکت کی تو پاک فوج کے ساتھ مل کر بھارت کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ اس کی آنے والی نسل بھی یاد رکھے گی۔