دینہ(سہیل انجم قریشی سے) ڈپٹی کمشنر جیلم میثم عباس کا تحصیل دینہ کا دورہ ،دینہ میں ریڑھی بازار کے قیام کا جائزہ لیا ۔اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفا عابد کی ڈی سی جہلم کو بریفنگ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ضلع جہلم کی مختلف تحصیلوں میں ریڑھی بازار قائم کرنے کے سلسلے میں اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم نے تحصیل دینہ کا دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر دینہ نے ڈی سی جہلم میثم عباس کو ریڑھی بازار کا دورہ کروایا اور ریڑھی بازار قائم کرنے کے حوالے سے جاری کام پر ڈی سی جہلم کو بریفنگ دی اس موقع پر ڈی سی جہلم نے کہا کہ ایک خوبصورت اور باقاعدہ ریڑھی بازار کے قیام سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ ریڑی بانوں کو باعزت روزگار حاصل کرنے میں آسانی ہوگی انہوں نے کہا کہ تمام ریڑھی بان ریڑھی بازار میں اپنے سٹال اور ریڑھیاں لگا سکتے ہیں تاکہ ان کو اپنا روزگار کمانے میں مشکلات کا سامنا نہ ہو اور ٹریفک کی روانی میں بھی کوئی رکاوٹ نہ ائے۔
