دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ ہڈالہ سیداں کے قریب موٹر سائیکل اور کار میں تصادم، حادثے میں تین افراد زخمی ہو گیے ہیں ریسکیو 1122نے تینوں زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا زخمی ہونے والوں میں عثمان ولد ساجد، زین ولد شفقت علی،شرجیل ولد قیصر محمود شامل ہیں۔
