0

وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی نے نکودر چوک تا میراں آباد نئی تعمیر شدہ سڑک کا افتتاح کر دیا


دینہ(سہیل انجم قریشی سے) وزیر مملکت برائے ریلویز بلال اظہر کیانی نے نکودر چوک تا میراں آباد نئی تعمیر شدہ سڑک کا افتتاح کر دیا،جہاں پر سابق چیرمین یوسی لدھڑ راجہ افرا سیاب، سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد بابو منیر احمد چوہدری شاہ نواز چوہدری عابد پٹواری فقید المثال استقبال کیا گیا گھوڑوں کا ڈانس نکودر چوک میں ہوا ایک بہت بڑی ریلی اور قافلے کی صورت میں ماركی لدھڑ لایا گیا
اس موقع پر ہزاروں لوگوں نے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا استقبال کیا سٹیج پر موجود صدر مسلم لیگ ن ضلع جہلم حافظ اعجاز جنجوعہ نائب صدر راولپنڈی ڈاویزن چوہدری بوٹا جاوید سابق چیرمین بلدیہ جہلم مرزا راشد جرال ۔راجہ ظفر اقبال صدر مسلم لیگ ن تحصیل دینہ میاں علی عنصر صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پی پی24 چوہدری توقیر عباس جوئیہ چیرمین یوسی کوکھا ڈاکٹر بشیر احمد چیرمین یوسی سوہن راجہ قدیر احمد چیرمین یوسی مغل اباد راجہ محمد مبارک کیانی چیرمین یوسی چک خاصہ راجہ کامران حیات جنرل کونسلر یوسی لدھڑ باو ملک جہانگیر جنرل کونسلر یوسی لدھڑ چوہدری محمد بوٹا سمیت ہزاروں آفراد وہاں پر موجود وزیر مملکت براۓ ریلوۓ جناب بلال اظہر کیانی نے کہا کہ حلقہ کے تمام علاقوں میں یکساں ترقیاتی منصوبے مکمل کر رہے ہیں، جہلم کا انفرااسٹرکچر بہتر ہوگا تو راولپنڈی ڈویژن ترقی کرے گا۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض حسب راوئت میاں محمد عمر ہمدانی نے ادا کیا اور خوب سماں بندھا عوام اور لیڈر شپ سے خوب داد اور شاباش ملی وزیر مملکت براۓ ریلوۓ بلال اظہر کیانی نے أخر میں انکے اعزاز میں دی گی عظیم الشان عید ملن پارٹی پر چیرمین یوسی لدھڑ راجہ افرا سیاب کا شکریہ ادا کیا۔