0

دینہ میں گزشتہ رات تیز بارش ہونے سے نیا محلہ ریلوے اسٹیشن کے نالے نالیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگے

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ میں گزشتہ رات تیز بارش ہونے سے نیا محلہ ریلوے اسٹیشن کے نالے نالیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگے صفائی کی ناقص کارکردگی کے باعث اہل محلہ سراپا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق ٹھیکیدار کی نااہلی کی وجہ سے نیا محلہ ریلوے اسٹیشن میں گھروں سے کافی دن تک نہ تو کوڑا اٹھایا جاتا ہے اور نہ ہی نالیاں، نالوں کی صفائی کی جاتی ہے جس کی وجہ سے گزشتہ رات تیز بارش کے باعث گندا پانی گھروں میں داخل ہو گیا اہل محلہ کا کہنا ہے کہ محلہ کا ایریا بہت زیادہ ہے اور ایک کوڑا دان ناکافی ہے اسٹیشن محلہ میں جہاں ایک کوڑا دان ہے اس کے کچھ فاصلہ پر ایک اور کوڑا دان رکھا جائے تاکہ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نہ لگیں گھروں سے کوڑا اٹھانے والا عملہ تبدیل کیا جائے کیونکہ ہفتہ میں ایک بار کوڑا اٹھانے والے آتے ہیں وہ بھی چند گھروں سے کوڑا لے کر جاتے ہیں اور نالیاں نالوں کی صفائی نہیں کی جاتی جب سے پنجاب حکومت نے صفائی کا نظام ٹھیکیداروں کے حوالے کیا ہے نیا محلہ ریلوے اسٹیشن کی حالت پہلے سے بھی ابتر ہوگئی ہے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب، ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے محلہ صفائی کے ٹھیکیدار کو تبدیل کر کے کوئی ایسا ٹھیکیدار لگایا جائے جو عملہ کو گھروں سے کوڑا لے جانے کا پابند کرے اور نالے نالیاں بھی صاف کی جائے تاکہ برسات کے موسم میں گندا پانی گھروں میں داخل ہو کر نقصان کا باعث نہ بنے۔