0

دینہ کے مقام پر ڈمپر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) قلعہ روہتاس روڈ دینہ کے مقام پر ڈمپر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے ریسکیو 1122 نے ڈیڈ باڈی اور زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا جاں بحق ہونے والے شخص کا نام ہاشم خان ولد محمد خان ہے۔جبکہ زخمی ہونے والے شخص کا نام سخی ولد غازی خان ہے۔