0

دینہ، ڈومیلی، سوہاوہ شدید طوفان نے تباہی مچا دی کھڑی فصلیں، درخت اور دیواریں گر گئیں

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) دینہ، ڈومیلی، سوہاوہ شدید طوفان نے تباہی مچا دی کھڑی فصلیں، درخت اور دیواریں گر گئیں، سوہاوہ آرے والی گلی نزد ریلوے پل کے مقام پر شدید آندھی کے باعث چھت کی دیوار نیچے گزرتی ہوئی چھوٹی ٹرالی پر گر گئی جس سے دو افراد جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گیے ہیں ریسکیو 1122نے دونوں ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا جاں بحق ہونے والوں میں
عامر ولد بشیر،یوسف ولد نور الہی شامل ہیں.جبکہ زخمیوں میں اخلاق ولد لال حسین،الیاس ولد لال حسین شامل ہیں۔