0

جی ٹی روڈ سوہاوہ کے قریب کار حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی

دینہ(سہیل انجم قریشی سے) جی ٹی روڈ سوہاوہ کے قریب کار حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے، کار تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا گئی تھی۔ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے افراد کی ڈیڈ باڈیز اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جاں بحق ہونے والوں میں محمد یعقوب ولد امیر علی،شاذل ولد سیف اللہ جبکہ زخمی ہونے والے شخص کا نام رضوان ولد ارشد بتایا جارہا ہے۔تمام افراد کا تعلق عالم چوک گجرانوالہ سے ہے۔