پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)غریبوال سیمنٹ فیکٹری کے ملحقہ گاؤں چنوں والا میں رہائش پذیر 18سالہ نوجوان لڑکا رضوان کل موٹر سائیکل پر سوار ہو کر دھریالہ جالپ کی جانب نکلا لیکن گھر واپس نہ آیا اور اس کی موٹر سائیکل ڈیرہ بگی روڈ کے قریب سے برآمد ہوئی لیکن کل بروز اتوار شام پانچ بجے کے بعد روال اور غریب وال گاوں کے قریب جنگل میں پڑی ہوئی لاش برآمد ہوئی جس کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا نوجوان کی لاش پولیس چوکی دھریالہ جالپ کے اہلکاروں نے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈدادنخان پہنچا دی نوجوان رضوان گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج پنڈدادنخان کا طالب علم تھا جس کا آبائی گاؤں سلوئی ضلع چکوال تھا اور وہ پڑھائی کی خاطر چنوں والا نزد غریب وال سیمنٹ فیکٹری میں پذیر تھا وجہ عناد معلوم نہیں ہو سکی
0