پنڈدادنخان( بیوروچیف ملک ظہیر اعوان) پنڈ دادن خان کے عوام سمیت پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ھے پاکستان ھے تو ہم ہیں مضبوط پاک فوج ھے تو پاکستان ھے حکومت فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے شر پسندوں کے خلاف صرف سخت ترین کارروائی ھی نہ کرے بلکہ ان کی اور ان کے سرپرستوں کی جائیدادوں کو بیچ کر پاک فوج کا ھونے والا نقصان پورا کرے دشمن 75 سالوں میں وہ کچھ نہیں کر سکا جو ان شر پسندوں نے سیاسی جماعتوں کی آڑ لے کر ملک و قوم کو نقصان پہنچایا ھے پرامن احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا بنیادی حق ھے جسے روکا نہیں جا سکتا لیکن ٹارگٹ بنا کر سوچی سمجھی سازش کے تحت قومی املاک کو نقصان پہنچانا ایک ناقابل معافی جرم ھے ان خیالات کا اظہار پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن حکیم سید اختر علی شاہ بخاری سابق کونسلر شاہد آصف چوہدری ودیگر نے پاک فوج یکجہتی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا پاک فوج پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کی حمایت میں نکلنے والی یکجہتی ریلی طاہر آصف شہید کی رہائش گاہ سے شاہد آصف چوہدری اور دیگر شہریوں کی زیر قیادت نکالی گئی ریلی کا اختتام نوازش شہید چوک میں یادگار شہدا ء پر ایک جلسے کی صورت اختیار کر گئی ریلی میں مسلح پولیس دیگر سیکورٹی اداروں کے علاؤہ شہریوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی شاہد آصف چوہدری و دیگر نے خطاب کرتے ھوئے مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ حکومت سرکاری اور قومی املاک کو نقصان پہچانے والوں کو سخت ترین سزائیں دے کر عبرت کا نشان بنائے اس موقع پر شرکا نے پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی ۔پنڈدادنخان کی فضائیں پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کے نعروں سے گونجتی رہیں
0