0

سوہاوہ نگران اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈیوٹی سے برطرف

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)
گورنمنٹ کالج سوہاوہ اور گورنمنٹ ہائی سکول میانی بالا، سوہاوہ میں نقل پکڑی گئی، امتحانی عملہ برطرف کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی بورڈ کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد، کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان کے سوہاوہ، جہلم اور راولپنڈی کے مختلف امتحانی مراکز کے ہنگامی دورے، امیدوار نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار، ایک کے خلاف ایف آئی آر، دورے کے دوران امتحانی مرکز گورنمنٹ ہائی سکول میانی بالا سوہاوا ضلع جہلم کے تین امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، کنٹرولر امتحانات نے بتایا کہ امتحانی مرکز گورنمنٹ ہائی اسکول میانی بالا کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور گورنمنٹ کالج سوہاوہ کے نگران کو امتحانی ایس او پیز کی خلاف ورزی اور مشکوک سرگرمیوں کی بنیاد پر فوری طور پر امتحانی ڈیوٹی سے برطرف کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کے خلاف تادیبی کارروائی کے لیے ریفرنس متعلقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (ایجوکیشن) کو بھجوا دیا گیا ہے۔