دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ جی ٹی روڈ پر چلڈرن پارک کا افتتاح بلال اظہر کیانی وزیر مملکت نے کر دیا،سیاسی قائدین اور عوام کی اکثریت نے اپنے محبوب قائد کا استقبال کیا اس موقع پر سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض، اسسٹنٹ کمشنر دینہ، ڈپٹی کمشنر جہلم بھی موجود تھے وزیر مملکت نے اپنے دست مبارک سے پارک کا افتتاح کیا اور ملک کی خوشحالی کے لیے دعا کی بلال اظہر کیانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب ترجیح بنیادوں پر کھیل اور پبلک پارک کی طرف توجہ دے رہی ہے تاکہ عوام ذہنی طور پر سکون حاصل کر سکے انہوں نے شہر دینہ میں ہونے والے تجاوزات کے خلاف ایکشن کا کریڈٹ اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور ڈپٹی کمشنر جہلم کو دیا ڈی سی جہلم نے منسٹر کے نوٹس میں لایا کہ عوام جگہ کی نشاندہی کرے ہم مزید پارک بنائیں گے۔
